• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، سیتل ماڑی پولیس نے ملزم طیب سے 200 گرام چرس، سٹی جلالپور پولیس نے ملزم حسنین سے 20لیٹر شراب، کینٹ پولیس نے ملزم عمیر سے 10لیٹر شراب، چہلیک پولیس نے ملزم حماد سے 500گرام چرس، ملزم مدثر سے 20لیٹر شراب جب کہ شاہ شمس پولیس نے ملزم ابوبکر سے 1190گرام چرس برآمد کرلی، پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی  کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔
ملتان سے مزید