ملتان(سٹاف رپورٹر) مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی وفات پر کیتھولک چرچ بشپ ہائوس ملتان میں کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے زیر اہتمام تعزیتی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے چیئرمین بشپ یوسف سوہن نے کی ،اس موقع پرفادر ڈینیئل تاج ،سیموئیل کلیمنٹ ،سرفراز کلیمنٹ ،علامہ ابوبکر عثمان الازہری ،علامہ ڈاکٹر ارشد علی بلوچ ،پروفیسر عبدالماجد وٹو ،خاور حسنین بھٹہ ،بشارت عباس قریشی ،انجینئر سخاوت ،حاجی مظہر جاوید سیال ،علامہ عبدالحنان حیدری ، پیر عبید انور صدر پوری ،جواد امین قریشی ،گل نسرین ،شازر گل ،امروز گل ،پرنس ایلون ،اطہر جہانیاں ،عامر یعقوب ،عابد مالوس سمیت دیگر نے شرکت کی ۔