ملتان (سٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کی رہنما این اے148کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بھارت کی وراثت نہیں کہ جب چاہے توڑ دیا جائے ،تمام سیاسی جماعتیں اس معاملہ پر ایک پیج پر ہیں ، ملک و ملت کے لئے جان قربان کرنے کو تیا رہیں ، پاک فوج اور حکومت بھارت کو منہ توڑ جواب دے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 148 کے علاقہ بستی لنگڑیال میں منعقدہ خواتین کارنر میٹنگ میں خطاب کے دوران کیا ۔