• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر برادری میلاد منانے والوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، شیخ منیر احمد

ملتان ( سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران اورنگ زیب روڈ ملتان کی جانب سے میلاد فائونڈیشن پاکستان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں میلاد فائونڈیشن پاکستان کے عہدیداران کی دستار بندی کی گئی، تقریب کی صدارت شیخ منیر احمد صدر انجمن تاجران اورنگزیب روڈ بیرون دہلی گیٹ ملتان نے کی جب کہ مہمان خصوصی صدر میلاد فائونڈیشن پاکستان زاہدبلال قریشی تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میلاد فائونڈیشن پاکستان کے صدر زاہد بلال قریشی نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺکی موقع پر تقریبات کے لئے حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے خاطرخواہ انتظامات نہیں کئے جاتے ، صدر انجمن تاجران شیخ منیر احمد نے کہا کہ تاجر برادری میلاد منانے والوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر جدوجہد میں میلاد فائونڈیشن کا ساتھ دیں گے ۔
ملتان سے مزید