ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی صدر جنوبی پنجاب پاکستان سنی تحریک ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملہ بھارت کی پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے، پاکستان کے سکیورٹی اداروں پر بھارتی حکام کے دہشت گردی کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر جیسے حساس علاقے میں سیاحوں کے ساتھ ایک بھی سیکیورٹی اہلکار کے نہ ہونے سے بھارتی سازش کا پردہ چاک ہو گیا ہے ، پاک بھارت دریاؤں کے پانی کے معاہدہ کو ناکام کرنے کے لیے بھارت نے پہلگام حملہ کا ڈرامہ رچایا ہے۔