• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 جولائی سے افغانستان‘ وسطی ایشیائی ریاستوں کو چینی برآمد کرنا شروع

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان شوگر انڈسٹری 10جولائی سے افغانستان‘ تاجکستان‘ ازبکستان‘ قازخستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کو چینی کی برآمد کا آغاز کر دیگی۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو اس شرط کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت کابینہ کے ذریعے دی ہے کہ پاکستان میں چینی کے ایکس ملز ریٹ جو تیس جون 2024ء کو ایک سو بتیس روپے سے ایک سو پینتیس روپے فی کلو ریکارڈ کئے گئے‘ سے زیادہ مہنگی چینی نہیں ہونے دینگے مگر شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف کا دعویٰ ہے کہ پاکستان شوگر ملز انڈسٹری کی پیداواری لاگت ایک سو پینسٹھ روپے کلو ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں چار شوگر ملوں نے خود کو فروختگی کیلئے پیش کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید