• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو کلاس فیلوز نے بری اور بحری افواج کی کمان سنبھالی

نئی دہلی (آئی این پی ) انڈیا کی عسکری تاریخ میں پہلی مرتبہ دو کلاس فیلوز نے بری اور بحری افواج کی کمان سنبھالی ۔ بری فوج کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی اور بحری فوج کے سربراہ ایڈمرل دنیش ترپاٹھی نے مدھیہ پردیش کے سینک ا سکول ریوا سے تعلیم حاصل کی ہے اور پانچویں کلاس سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔اسکول میں دونوں اعلی افسران کے رول نمبرز بھی تقریبا ساتھ ساتھ تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل دویدی کا رول نمبر 931 اور ایڈمرل ترپاٹھی کا 938 تھا۔
اہم خبریں سے مزید