اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الحمدللہ ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے۔بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات شامل کئے،کاروبار دوست پالیسیوں سے معیشت مستحکم اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ،برآمدی صنعت کی ترقی کیلئے بجٹ اقدامات یقینی بنا رہے ہیں،انہوں نےبرآمد کنندگان کو ان کے ریفنڈز کی فوری ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعظم نے یہ بات گزشتہ روز ملک کی معروف کاروباری شخصیات کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں شہزاد سلیم، زید بشیر، مصدق ذوالقرنین اور شہریار چشتی شریک تھے۔. ملاقات میں وفد نے وزیرِ اعظم کو ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے اور کاروبار و سرمایہ کاری کیلئے موزوں ماحول فراہم کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔