لاہور(نمائندہ جنگ) ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے جن کے مطابق جون میں مہنگائی کی شرح میں 0.5 اضافہ ہوگیا جبکہ ایک ماہ میں مہنگائی کی شرح11.8فیصد سے بڑھ کر 12.6فیصد تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق شہروں میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا اور مہنگائی چودہ اعشاریہ نو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ دیہی علاقوں میں جون میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ تین فیصد کا اضافہ ہوا۔ جون میں دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح نو اعشاریہ تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔