• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی ازبک صدر اور تاجک ہم منصب سے بھی ملاقاتیں، تاجکستان کو پاکستانی بندرگاہوں کی پیشکش،افغانستان میں جامع حکومت ضروری ہے، مشترکہ بیان

آستانہ(اے پی پی)وزیراعظم شہبازشریف نےبدھ کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف اور تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ سے ملاقاتیںکی ہیں جبکہ شہباز شریف کے تاجکستان کے سرکاری دورے کے اختتام پر پاکستان اور تاجکستان کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایک پرامن، خوشحال اور مستحکم افغانستان علاقائی خوشحالی اور ترقی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے‘ افغانستان کے لیے ایک جامع حکومت کا ہونا ضروری ہے‘وزیراعظم نے تاجکستان کو پاکستانی بندرگاہوں کی سہولیات سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کرنے کی پیشکش کی ۔ ادھرشہباز شریف نے پاکستان،ترکیہ، آذر بائیجان سہ فریقی اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے بالخصوص اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں سہ فریقی ادارہ جاتی میکانزم قائم کرنے کی تجویز دی ہے اورتینوں ممالک کے درمیان دوستی کے مضبوط بندھن اور عوام کی سطح پر مضبوط روابط ، ثقافت، سیاحت، اکادیمیہ کے ساتھ ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی تعاون پر زور دیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید