• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیمرا والے بتائیں کہاں غلط رپورٹنگ پر ایکشن لیا؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کا پیمرا کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔دوران سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے پیمرا کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپکے سامنے کوئی شکایت نہیں آئی پھر با ت پابندی کی طرف کیوں گئی؟ ،بتا ئیں کہاں غلط رپورٹنگ ہوئی اور پیمرا نے ایکشن لیا ؟ بدھ کو صحافتی تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کی درخواستوں کی سماعت کے دوران بار کونسلز کے نمائندے اور سینئر وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل کے دوران مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی نقول عدالت میں پیش کیں اور کہا کہ پیمرا پابندی معلومات تک رسائی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

اہم خبریں سے مزید