• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا حسین مقدسی کا آپریشن عزم استحکام کی مکمل حمایت کا اعلان

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی نے دہشتگردی کے خلاف آپریشن عزم استحکام کی مکمل حمایت کرتے ہوئے 14نکاتی ضابطہ عزاداری محرم الحرام جاری کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان 14 نکاتی ضابط عزاداری پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ عزاداری کی مجالس میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں کالعدم تنظیموں کو امن کمیٹیوں اور دیگر فورمز میں شامل نہ کیا جائے، افواج پاکستان کی پشت پناہی کریں اس کی حمایت میں دشمن کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسین مقدسی نے مطالبہ کیا کہ حکمران اور اسٹیبلشمنٹ مل کر خلوص نیت کے ساتھ معیشت کو دلدل سے نکالنے کا اکنامک ایکشن پلان مرتب کریں۔ ہم سب پر لازم ہے کہ پاکستان کے تحفظ کو ہر شے پر ترجیح دیں۔
اسلام آباد سے مزید