• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوٹل میں زیادتی واقعہ کی انکوائری کا حکم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں ایک ہوٹل میں مبینہ زیادتی کے واقعہ کی انکوائری کاحکم دے دیاگیا۔ذرائع کے مطابق علاقہ میں واقع ایک ہوٹل میں زبردستی زیادتی کے حوالے سے 15پر کی جانے والی کال پر ایس ایچ اوسول لائنزدیگر پولیس ملازمین کے ہمراہ رات گئے ہوٹل میں پہنچے اور متاثرہ لڑکی اور ملزم کو تھانہ منتقل کیاگیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ لڑکی نے میڈیکل کروانے سے انکار کردیا تھا جب کہ دوسری جانب الزام لگایاگیاکہ پولیس نے بھاری رشوت لے کر ملزم کو چھوڑدیا۔
اسلام آباد سے مزید