• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹیزم سنٹر کیلئے جلد زمین کی الاٹمنٹ کر دی جائیگی‘ چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایف سیون فور ماڈل کالج فار گرلز میں منعقدہ سمر کیمپ کا دورہ کیا اور وزارت تعلیم سمیت دیگر سینئر افسران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں آٹیزم سنٹر قائم کیا جائیگا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ آٹیزم کا شکار بچوں کیلئے شہر میں اسٹیٹ آف دی آرٹ آرٹیزم سنٹر قائم کیا جائیگا اور جلد ہی مناسب جگہ کی نشاندہی کر کے زمین کی الاٹمنٹ کردی جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید