• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 خواتین سمیت 4افراد قتل ، خاتون کی خودکشی ،انجینئر کی پر اسرار موت

اسلام آبادگوجرخان، دولتالہ،کوٹلی ستیاں (خصوصی نامہ نگار،نمائندگان جنگ ) تھانہ کھنہ کے علاقے پنڈوریاں میںخاوند نے بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے 14سالہ بیٹے کی رپورٹ پر ابرار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ ادھر غوری ٹاؤن فیز فائیومیںدو بچوں کی 32 سالہ ماں نے گلے میںپھندا ڈال کر خود کشی کرلی ۔ دریں اثناءتھانہ آبپارہ کے علاقے جی سکس ون ٹو پارک میںاٹک کا رہائشی 26 سالہ ناصر حسین گردن پر چھری کے نشان سے بے ہوش حالت میںپایا گیا۔دریں اثناء گوجرخان کے نواحی قصبہ چک دولت تھانہ مندرہ کے علاقے میں میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔قتل ہونیوالے مظہر حسین کی عمر 68 سال جبکہ خاتون غوثیہ کی عمر 61 سال تھی۔ دریں اثناء تھانہ جاتلی کے علاقہ ڈہوک شمس میں 33 سالہ انجینئر عزیر اسلام کی موت معمہ بن گئی ۔ انجینئر راجہ عزیر اسلام اپنی گاڑی میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ سانٹھ سرولہ بازار میں جھگڑے کے دوران سلیمان نامی نوجوان چھریاں لگنے سے جاں بحق اور شاہ زیب زخمی ہو گیا۔
اسلام آباد سے مزید