• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری دو گاڑیوں، 26 موٹرسائیکلوں سے محروم، اسلحہ کی نوک پر لوٹ مار جاری

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی 13 موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،6افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے۔اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی سرقہ باالجبر ،راہ زنی اور چوری کی 28وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ،13موٹر سائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ بنی، نیوٹاؤن، نصیر آباد، ٹیکسلاکے علاقوں میں متعدد شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون، نقدی اور دو موٹر سائیکل چھین لئے گئے ۔پشاور روڈ لین 4میں چودھری عبدالکریم کے گھر سے تالے توڑ کرڈیڑھ لاکھ روپے اورسونا مالیتی5لاکھ روپے ،رینج روڈ پر فیصل شہزاد کے گھر سےساڑھے نولاکھ روپے ،25تولے سونا، دھمہ پھاٹک کے قریب خان محمد کے گھر کے باہر سے اونٹنی مالیتی10لاکھ روپے،راجپوت کالونی میں گلزار حسین کے فلیٹ سے تالے توڑ کر لاکھ 20ہزار،سونا مالیتی ایک لاکھ 80ہزار روپے اور سامان مالیتی48ہزار روپے،بحریہ فیز8میں محمد انیس اختر کے گھر سے 17سو برطانوی پاؤنڈ ز ، 8 سوٹ اور شوز چوری ہو گئے۔
اسلام آباد سے مزید