• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 4گاڑیوں،32موٹر سائیکلوں سے محروم،دو درجن موبائل فون چھین لئے گئے

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) جڑواںشہروں میںڈکیتی ،سرقہ باالجبر ،سٹریٹ کرائم ، راہ زنی اورچوری کی 73وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاقے چار کاریں،32 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔ کار، تین موٹر سائیکل اور دو درجن سے زائدقیمتی موبائل فون چھین لئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں31مقدمات درج کئے گئے جن میں2کاریں اور 15موٹر سائیکل چوری ہوئے جبکہ دو موٹر سائیکل اور 12موبائل فون اسلحہ کی نوک پر چھین لئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید