• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) تھانہ وارث خان کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جب کہ دوسرے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق روات پولیس نے گاڑی چوری کی روک تھام کے لئے ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران ایک مشکوک گاڑی کو ر کنے کا اشارہ کیا گیا تو ملزمان پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا تو ملزمان نے تھانہ وارث خان کے علاقہ میں دوبارہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،ملزمان کی اپنی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی ملزمہلاک اور ایک ملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا جبکہ ان کاایک ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع پر سینئر افسران نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزم کانام عدنا ن جبکہ زخمی ڈاکوکی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزموں سے تھانہ روات کے علاقہ سے چوری ہونے والی گاڑی اور اسلحہ برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والاملزم کار چوری کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے روات پولیس کو بہادری سے خطرناک کار لفٹر گینگ کا مقابلہ کرنے پر شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے۔
اسلام آباد سے مزید