• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکا کے تعاون سے متعدد منصوبہ جات مکمل کرلئے گئے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) جمہوریہ ترکیہ کی ایجنسی ٹیکا کے تعاون سے آزاد جموں کشمیر سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں متعدد منصوبہ جات مکمل کرلئے گئے۔ اس ضمن میں ٹیکا کے نائب صدر ڈاکٹر امت ناسی یورالماز نے پاکستان کا دورہ کیا اور ترکی کے تعاون سے مکمل کئے جانے والے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ٹیکا کے تعاون سے مظفر آباد میں جناح ڈینٹیل ہسپتال میں سرامکس اور مصنوعی اعضاء کی جدید لیب کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ٹیکا کی جانب سے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے شعبہ آرکیٹیکٹ میں (بی آئی ایم) بلڈنگ انفارمیشن ماڈلنگ کی جدید لیب کے قیام کا افتتاح کیا گیا ۔مانسہرہ میں نیشنل ٹی اینڈ ہائی ویلیو کرپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں بھی ٹیکا کی جانب سے مکمل کی جانے والی لیب کا افتتاح کیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید