• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محی الدین ساسولی کی زندگی جدوجہد سے عبارت رہی‘عطاء محمد بنگلزئی

کوئٹہ(پ ر)نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی کی زیر صدارت کوئٹہ سے تعلق رکھنے عہدیداروں اورسینئر دوستوں کااجلاس ہوا شرکاء سے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری اسلم بلوچ ‘حاجی عطاء محمد بنگلزئی نیاز بلوچ دیگر نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ محی الدین ساسولی کی زندگی جدوجہد سے بھرپور رہی مرحوم نےطالب علمی سے لیکر آخری وقت تک قومی سیاست اور وطن کے ساتھ فکری و نظریاتی تعلق جو مضبوط سے جوڑے رکھا ان کی کمی پورا کرنا بہت مشکل ہے شرکاء سےصوبائی ترجمان علی احمد لانگو جلیل لانگو ایڈووکیٹ نعیم بنگلزئی ملک نصیر قمبرانی انیل غوری حنیف کاکڑ ریاض زہری ملک نصیر شاہوانی نصراللہ شاہوانی سعید سمالانی عارف کرد رحمت اللہ محمد حسنی ڈاکٹر عطاء الرحمٰن لہڑی نصراللہ رند ثناء اللہ کیازئی نے بھی خطاب کیا۔
کوئٹہ سے مزید