• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 لاکھ ملازمتیں پیدا کیں، کراچی میں میگا پراجیکٹس مکمل ہوچکے، سندھ حکومت کی 15 سالہ کارکردگی رپورٹ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے 112 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، خواتین کو بااختیار بناتے ہوئے 10 لاکھ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کی ہیں اور 20 لاکھ بینک کھاتوں کے ذریعے مالیاتی شمولیت کو آسان بنایا ہے، 9نئی یونیورسٹیاں قائم کیں ، صحت ، تعلیم ، مواصلات اور توانائی کے شعبوں میں کامیابیاں حاصل کیں ،کراچی میں میگا پراجیکٹس مکمل ہوچکے ہیں جن میں مہران ہائی وے اور اس کے اسٹروم واٹر ڈرین کی تعمیر، گلبائی تا وائی جنکشن روڈ، مین ہاکس بے روڈ، مچھلی چوک سے کینپ اور دیگر شامل ہیں، آج سندھ میں ہر بچہ 30 منٹ کے اندر عالمی معیار کی ہنگامی سہولت کے مطابق 24 گھنٹے مفت سروس حاصل کررہا ہے۔ یہ باتیں انھوں نے جمعرات کو تصاویری پریزنٹنشن کے ذریعے سندھ حکومت کی 15 سالہ کارکردگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ویژن سندھ کے تحت پیپلز پارٹی حکومت کی جانب سے سندھ بھر میں گزشتہ 15 سالوں کے دوران کیے گئے ترقیاتی اقدامات کو صوبائی اسمبلی کے آڈیٹوریم ہال میں بڑی اسکرین پر تصاویری و ویڈیوز کے ذریعےشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے دکھایا جسکو تمام میڈیا نے براہ راست نشر کرتے ہوئے صوبے کے لوگوں تک رسائی بھی ممکن بنائی ۔ وسیع و جامع پریزنٹیشن میں پہلی بار سول سوسائٹی کے اراکین ، چیمبرز آف ٹریڈ اینڈ کامرس، میڈیا ہاؤسز اور انکی ایسوسی ایشنز جیسے اے پی این ایس، پی بی ایس اور سی پی این ای، مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں، صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔  

اہم خبریں سے مزید