• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤدی بوہرہ برادری کے رہبر سیدنا مفضل سیف الدین کراچی پہنچ گئے، مجالس محرم سے خطاب کریں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) داؤدی بوہر ہ برادری کے رہبر سیدنا مفضل سیف الدین جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کراچی پہنچ گئےانکے ہمراہ بوہرا جماعت کے عمائدین بھی بڑی تعداد میں کراچی آئے وہ کچھ روز کرچی میں قیام کرینگے اور طاہری مسجد صدر سمیت دیگر مقامات پر مجالس برپا کرینگے انکی آمد سے قبل ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں بوہرا جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد قافلوں کی شکل میں کراچی پہنچے جبکہ بیرون ملک سے بھی بڑی تعداد میں انکے عقیدت مند کراچی آئے ہیں کہ داؤدی بوہرہ برادری کے رہنما سیدنا مفضل سیف الدین محرم الحرام کے سالانہ اجتماع عشرہ مبارکہ کے ، سالانہ محرم الحرام کا اجتماع، کے لیے کراچی پہنچے ہیں جس میں حضرت محمدمصطفیﷺ کے نواسے امام حسین ؑکی شہادت کی یاد منائی جاتی ہے،سیدنا مفضل سیف الدین کااستقبال گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری سید آصف حیدر شاہ، آئی جی سندھ غلام نبی حیدر اور دیگرحکومتی عہدیداران کے ساتھ کراچی میں داؤدی بوہرہ برادری کے سینئر اراکین نے کیا۔ پاکستان کی حکومت اور مقامی داؤدی بوہرہ برادری کی دعوت پر، ان کی مقدس شخصیت نے اس سال عشرہ مبارکہ کے اجتماعات کی میزبانی کے لئے کراچی کا انتخاب کیا ہے۔ پاکستان اور دنیا بھر سے 80,000 سے زیادہ داؤدی بوہرہ اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔عشرہ مبارکہ کے لئے کراچی میں 20مراکز اور حیدر آباد1مرکز قائم کیا گیا ہے، کراچی میں داؤدی بوہرہ برادری کے میڈیا کوآرڈینیٹر شبیرہریانہ والانے کہاکہ "سیدنا مفضل سیف الدین ہر سال داؤدی بوہرہ برادری کے لئے عشرہ مبارکہ کے اجتماعات کے لئے ایک مختلف شہر کا انتخاب کرتے ہیں۔ ہمیں خاص طور پر فخر ہے کہ سیدنا مفضل سیف الدین نے اس سال کراچی کو عشرہ مبارکہ کی اجتماعات کی میزبانی کے لئے منتخب کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید