• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو ایشین ٹیم اسنوکر کے فائنل میں تھائی لینڈ سے شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی۔ اس سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں نے ایشین انڈر 21 میں گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتا تھا ۔ 6 ریڈ میں پاکستان نے برانز میڈل حاصل کا تھا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے سعودی عرب میں ہونےوالے تین ایونٹس میں دوگولڈ، دوسلور ایک برانز ،مجموعی طور پر پانچ میڈل حاصل کئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ ٹیم اسنوکر کے فائنل کے پہلے سنگل میں تھائی کھلاڑی نے اسجد اقبال کو زیر کیا، تاہم دوسرے سنگل میں اویس منیر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن فاؤل کرنے پر تھائی پلیئر نے فریم جیت لیا ۔ ڈبلز میں بھی پاکستانی کھلاڑی ناکام رہے ۔

اسپورٹس سے مزید