• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم ورلڈ کلاس پلیئر، سپورٹ کم تنقید کا سامنا زیادہ، شینن ینگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی کوچ شینن ینگ نےکہا ہے کہ بابراعظم کو ورلڈ کلاس پلیئر ہے مگر انہیں سپورٹ کم اور تنقید کا زیادہ سامنا رہتا ہے۔ ماڈرن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی وجہ سے پاور ہٹنگ کوچنگ کی طرف جا رہے ہیں لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے کا مقصد یہ ہے کہ ہائی پرفارمنس آسٹریلوی کرکٹرز کو پاکستان لایا جائے، نوجوان کرکٹرز کو آئندہ برس اپریل میں لانے کا پلان کررہا ہوں۔ اظہر علی نے شاندار اکیڈمی بنائی ہے ۔ شینن ینگ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں بڑے پلیئر کو عزت دی جاتی ہے ، بابراعظم ورلڈ کلاس پلیئر ہے شاید اس لیے عوام کی توقعات بھی زیادہ ہیں۔ کئی مرتبہ کرکٹرز کے ساتھ بھارت کا ٹور کر چکا ہوں، ہمیشہ پاکستان آنا چاہا لیکن اب موقع مل رہا ہے۔

اسپورٹس سے مزید