• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی اور لوکل گورنمنٹ نے آلائشیں اٹھانے کی پالیسی نہیں دی، سردار رحیم

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ عید قربانی کی آمد ہے مگر ابھی تک کے ایم سی اور لوکل گورنمنٹ کے ادارے خرگوش کی نیند سو رہے ہیں ، آلائشیں اٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے کے لیے کوئی پالیسی نہیں دی گئی ، پہلے سے شہر کراچی میں پانی کا شدید بحران ہے ، سخت گرمی میں شہری پیاسے مارے مارے پھر رہے ہیں اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری تنگ اور پریشان ہیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے جاری بیان میں کیا۔ سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ عید قربانی میں صرف دو دن رہ گئے ہیں مگر کے ایم سی اور لوکل گورنمنٹ کے ادارے انتظامات کے حوالے سے کہیں بھی نظر نہیں آرہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید