• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراء یونیورسٹی کے تحت بین المذاہب ہم آہنگی ڈائیلاگ کا انعقاد

کراچی( جنگ نیوز)اقراء یونیورسٹی نے بین المذاہب ہم آہنگی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا جو اس کے اتحاد، باہمی احترام اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا مظہر ہے،تقریب مختلف مذاہب کے ممتاز مذہبی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر لے کر آئی، جہاں تعمیری مکالمے، گہری تفہیم اور بین المذاہب تعاون کو فروغ دیا گیا،تقریب میں سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد سمیت دیگر ممتاز مذہبی شخصیات نے شرکت کی، مقررین میں مفتی فضل سبحان، ڈائریکٹر الاسر فاؤنڈیشن؛ جوزف کارڈینل کوٹس، آرچ بشپ ایمیریٹس کراچی؛ مہاراج جے کمار ترویدی، پنڈت شری سوامی نارائن مندر؛ تُشنامائیٹی پٹیل، پارسی برادری کی نمائندہ اور سردار رمیش سنگھ، پیٹرن اِن چیف پاکستان سکھ کونسل شامل تھے ، سابق وفاقی وزیر انیق احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہانسان کو اشرف المخلوقات بنا کر زمین پر بھیجا گیا ہے لہٰذا ہر انسان اس کے مذہب سے قطع نظر سب سے پہلے ایک اچھا انسان ہونا چاہیے،مکالمے کے دوران مختلف مذاہب کی باہمی جُڑت اور مشترکہ اقدار کو اجاگر کیا گیا۔ تمام مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ عبادات اور عقائد مختلف ہو سکتے ہیں، لیکن انسانیت کی مشترکہ اقدار ہم سب کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید