• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سول سرونٹس ترمیمی بل کی منظوری دیدی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سول سرونٹس ترمیمی بل کی منظوری دیدی۔بل کے متن میں گریڈ 17 سے بالا سرکاری افسران پر اثاثے ظاہر کرنا لازمی قرار دیدیا گیا،غیرملکی اثاثے‘ واجبات سمیت بیوی اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے بھی ظاہر کرنا ہونگے، رانا محمود الحسن کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس میں سول سرونٹس ترمیمی بل کی منظوری دیدی گئی۔ بل میں گریڈ 17 سے بالا سرکاری افسران پر اپنے اثاثے ظاہر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بل کے متن کے مطابق گریڈ17 سے بالا افسران اپنے غیرملکی اثاثے اور واجبات بھی ظاہر کرینگے۔ سرکاری افسران کو بیوی اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے بھی ظاہر کرنا ہونگے۔ مسودے کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات ایف بی آر کو دی جائیں گی جو پبلک ہوں سکیں گی۔

ملک بھر سے سے مزید