• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کا پہلا خواتین، ٹرانس جینڈر اور انٹر سیکس بس آپریٹرز پروگرام

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کے محکمے کراچی موبیلٹی پروجیکٹ نے یلو لائن بس سروس کے لیے ایک مرتبہ پھر اشتہار شائع کروایا ہے کہ ادارہ بس آپریٹرز ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ ٹریننگ پروگرام سندھ کا پہلا خواتین، ٹرانس جینڈر اور انٹرسیکس بس آپریٹرز پروگرام ہوگا۔ اس پروگرام کے شرکاء کو 50ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ اور دوپہر کا کھانا مفت فراہم کیا جائے گا۔ ان سہولیات کے باوجود قابل ذکر امیدواروں نے درخواستیں نہیں بھیجی تھیں، لہٰذا اب دوبارہ اشتہار میں درخواستیں بھیجنے کی تاریخ 20 جون مقرر کی گئی ہے۔ خواتین کی تعلیمی قابلیت کم از کم میٹرک یا انٹرمیڈیٹ ہونی چاہیے جبکہ ٹرانس جینڈر اور انٹرسیکس امیدواروں کے لیے آٹھویں پاس ہونے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔ ٹریننگ کے بعد منتخب امیدواروں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے میں معاونت کی جائے گی اور بعد میں پانچ برس کا بانڈ بھروا کر نوکری بھی فراہم کی جائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید