• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف الیکشن کمشنر تقرری، اپوزیشن نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے 6 نام تجویز کر دیئے

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) چیف الیکشن کمشنر تقرری ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے 6 نام تجویز کر دیئے ،سپیکر کے نام خط5 جون کو بھیجا گیا،سپیکر قومی اسمبلی حج سے واپسی کے بعد اپوزیشن مراسلے کا جواب دیں گے ، وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ کر ملاقات کی دعوت دی تھی تاکہ نئے چیف الیکشن کمشنر کیلئے کسی ایک نام پر اتفاق کیا جا سکے ، لیکن اپوزیشن لیڈر نے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے سپیکر کو 6 نام تجویز کے ہیں ، ،12 رکنی پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کو یکساں نمائندگی ملتی ہے اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے 4 اورسینٹ سے 2 ارکان کے نام تجویز کئے گئے ان میں اسد قیصر ایم این اے ،بیرسٹر گوہر علی خان ایم این اے ، صاحبزادہ حامد رضا ایم این اے ، سردار لطیف کھوسہ ایم این اے ، سینٹ سے سینیٹر شبلی فراز ، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس شامل ہیں ، اپوزیشن لیڈر کا سپیکر کے نام خط 5 جون کو بھیجا گیا ، سپیکر سردار ایاز صادق حج پر گئے ہوئے ہیں ،سعودیہ سے واپسی پر اپوزیشن لیڈر کے مراسلے کا جواب دیا جائے گا۔ 

ملک بھر سے سے مزید