کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے نے سابق صدر پاکستان عارف علوی کو سربمہر بینک اکاونٹس سے 10لاکھ روپے تک رقم نکلوانے کی اجازت دیدی۔ ہائی کورٹ میں آئینی بینچ کے روبرو سابق صدر پاکستان عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس سربمہر کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر اسلام آباد مصروف ، ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی وقار احمد پیش ہوئے۔ وقار احمد نے کہا کہ جواب جمع کرانے کے لئے مہلت دی جائے۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ یہ تاخیری ہتھکنڈے ہیں، عدالت انہیں خوب سمجھتی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ سابق صدر عارف علوی، انکی اہلیہ اور بچوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں۔