• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحی کے دوران واٹر ٹینکرز سروس جاری رکھنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی کا اہم اقدام، عیدالاضحیٰ کے دوران واٹر ٹینکرز سروس جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے واضح رہے پہلے عید کی چھٹیوں میں ٹینکر سروس بند کر دی جاتی تھی جس سے شہریوں کو پانی کےحصول میں مشکلات رہتی تھیں انچارج ہائیڈرنٹس سیل محمد صدیق تنیو نے کہا کہ آن لائن بکنگ کرنے والے تمام صارفین کو واٹر ٹینکرز کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
ملک بھر سے سے مزید