اسلام آباد (ناصر چشتی ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے۔الیکٹرک کی رائٹ آف کلیمز کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت مالی سال 2017تا 2023 کے ملٹی ایئر ٹیرف (ایم وائی ٹی) کنٹرول پیریڈ سے متعلقہ 76 ارب روپے کے کلیمز میں سے 50 ارب روپے کے جزوی کلیمز کی اجازت دے دی ہے۔کے۔ الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے ساتھ گزشتہ کنٹرول پیریڈ کے بیشتر معاملات اختتام کو پہنچ گئے ہیں۔ کے۔الیکٹرک کی نظر اب مستقبل کے ملٹی ایئر ٹیرف کی طرف ہے جو مالی سال 2024 سے 2030 پر محیط ہیں۔ جس کے زریعے اپنے دائرہ کار علاقوں کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔