• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں امن کیلئے بڑی طاقتوں کومثبت کردار ادا کرنا ہوگا، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ایشیا اور دنیا میں امن کے لئے بڑی طاقتوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا،منافقت کی سیاست سے دنیا کا امن کبھی قائم نہیں رہ سکے گا،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد پر امریکا کے ویٹو سے دنیا میں منفی اور خطرناک پیغام گیا ہے، غزہ کے حالات جہنم سے بھی بدتر ہیں،وہاں حالات بد سے بدترہوتے جارہے ہیں، ایک طرف فلسطینی عوام اسرائیلی مظالم کا شکار ہیں تو دوسری جانب کشمیر میں بھارتی جارحیت نے ایشیا میں حالات کو خطر ناک بنادیا ہے،پاکستان کے ساتھ حالیہ جنگ میں ناکامی کے باوجود بھارتی حکمرانوں کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات سے واضح ہورہا ہے کہ بھارت کسی صورت بھی امن قائم نہیں کرنا چاہتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید