• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے پولیس نے مسافروں کے 44 ہزار روپے، قیمتی اشیاء لوٹا دیں

کراچی (اعجاز احمد/اسٹاف رپورٹر)ریلوے پولیس نے ایمان داری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ایک مسافر کے گمشدہ ہزاروں روپے نقد اور دیگر قیمتی اشیاءمالکان کے سپرد کردیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح 8بجے جب کینٹ اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 7سے عوام ایکسپریس راول پنڈی کے لیے روانہ ہوئی تو اس میں ملتان جانے والا ایک خاندان اپنا سیاہ رنگ کا ایک سوٹ کیس مذکورہ پلیٹ فارم پر بھول گیا، جو ایک قلی شمس الدین کو ملا، قلی نے اسے پاکستان ریلوے ہیلپ سینٹر 15کی انچارج سیدہ ارم نسیم بخاری کے حوالے کردیا، جنہوں نے قلی کی موجودگی میں بیگ کھلوایا تو اس میں سے ایک لیڈیز ہینڈ بیگ اور بعض قیمتی اشیاء ملیں۔ جب کہ ہینڈ بیگ میں 44,500روپے نقد موجود تھے۔ بعد ازاں مسافر خان دان کا کراچی میں موجودایک نوجوان گم شدہ سوٹ کیس ڈھونڈتا ہوا کینٹ اسٹیشن پہنچا تو ہیلپ سینٹر کی انچارج نے ضروری نشانیاں پوچھنے اور مکمل تصدیق کے بعد سیاہ سوٹ کیس، اس میں موجود قریباً 15,000روپے مالیت کی قیمتی اشیاء، ہینڈ بیگ، اس میں موجود قومی شناختی کارڈ، 44,500روپے نقد اور دیگر اشیاء اس نوجوان کے سپرد کردیں۔

ملک بھر سے سے مزید