• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم تقریبا 2 کروڑ 68 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ لیں گے

لندن (صبا ح نیوز)برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے سالانہ تنخواہ کی مد میں برطانوی وزیر اعظم کے لیے 1 لاکھ 72 ہزار 153 پاؤنڈز مختص کیے گئے ہیں، جو کہ پاکستانی تقریبا 6 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔ بطور وزیر اعظم انہیں 80 ہزار 807 پاؤنڈز ادا کیے جاتے ہیں جو کہ پاکستانی تقریبا 2 کروڑروپے سے زائد کی رقم بنتی ہے۔جبکہ اضافی 91 ہزر 346 پاؤنڈز ممبر پارلیمنٹ کے طور پر دیے جاتے ہیں جو کہ پاکستانی تقریبا 3 کروڑ روپےسے زائد کی رقم بنتی ہے۔ یوں اس طرح دونوں رقوم ملا کر 6 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔حیرت انگیز طور پر 1 لاکھ 72 ہزار 153پاؤنڈز میں سے برطانوی وزیراعظم محض 75 ہزار 440پاؤنڈز کا ہی دعوی کر سکتا ہے جو کہ پاکستانی تقریبا 2 کروڑ 68 لاکھ سے زائد کی رقم بنتی ہے،کیونکہ برطانوی وزیر اعظم بھی ایک عام انسان ہی کی طرح ٹیکس اور نیشنل انشورنس کے لیے رقم ادا کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید