کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج زیر صدارت چیئرمین مولانا انوار الحق حقانی ڈی سی آفس کوئٹہ میں ہوگا جس میںربیع الثانی 1446ہجر ی کا چاند دیکھنےسے متعلق شرعی فیصلہ کیا جائیگا اجلاس میں کمیٹی کے ارکان مولانا پیر سید نقیب اللہ آغا، مفتی محمد جان قاسمی، علامہ قربان علی توسلی ، ڈاکٹر عطاء الرحمن ،ڈاکٹر قاری عبد الرشید الازھری، مولانا سید عتیق الرحمن شاہ اور قاری عبد الحفیظ ‘حاجی کیمپ سے مولوی عبد الحئی ڈی سی آفس کوئٹہ اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہونگے۔