کوئٹہ(خ ن)ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی عتیق اللہ خان کی ہدایت پر بی ایف اے کی انسپیکشن ٹیمیں عوام کو محفوظ کی فراہمی کیلئے صوبہ بھر میں متحرک ہیں ۔ اس سلسلے میں غیر معیاری اشیاء خوردونوش خصوصاً ایکسپائرڈ مصنوعات اور پابندی عائد چائنیز نمک کی فروخت پر کوئٹہ شہر ، گوادر اور موسیٰ خیل میں 20 سے زائد مراکز پر جرمانے عائد جبکہ پابندی عائد چائنیز نمک ، ناقص مصالحوں اور زائد المعیاد کھانے پینے کی اشیاء کی بڑی مقدار ضبط و تلف کی گئی۔