• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں بدامنی کے خلاف پشتونخوامیپ کا احتجاج ،ریلی بھی نکالی گئی

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں امن وامان کی بحالی حکومت کی ذمہ داری ہے ، کوئٹہ شہر کو کسی صورت مسلح جتوں ، جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام نواں کلی اول سٹاپ پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ احتجاجی مظاہر میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نذیر جان لالا، صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان، صوبائی رابطہ سیکرٹری گل خلجی ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رزاق ترین، ضلع اطلاعات سیکرٹری فیصل کاکڑ، ضلع ایگزیکٹیو کے اراکین اکرم خلجی ،ڈاکٹر حبیب اللہ ، غلام اولسیار ،دوران خان ، ضلع کمیٹی کے اراکین ، تحصیل سیکرٹری نعیم پیر علیزئی ، سینئر معاون سیکرٹری راحت بازئی ، تحصیل ایگزیکٹیوز وکمیٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔مظاہرے سے قبل نوا کلی پشتونستان چوک سے ریلی نکالی گئی جو نوا کلی مین بازار سے ہوتی ہوئی اول سٹاپ پر احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوئی ۔ شرکاء کوئٹہ شہر میں امن وامان بحال اور بدامنی کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔ پارٹی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر میں امن وامان کی صورتحال سنگین ہے۔شہری اپنی جان ومال کے تحفظ کے حوالے سے شدید جس کی فوری تدارک نہ کی گئی تو لوگ اپنی حفاظت خود کرنے پر مجبور ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے حالات میں لاقانونیت میں مزید اضافہ ہوگا جس کی ذمہ دار پھر حکومت اور محکمہ پولیس ہوگی ۔مقررین نے کہاکہ پولیس حکام سے ملاقات کے باوجود اگر مطالبات ومسائل حل نہ ہوئے تو پھر پارٹی کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کو وسعت دیگی۔
کوئٹہ سے مزید