کوئٹہ ( پ ر) بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آج ہفتہ 5 اکتوبر کو سلام ٹیچر ڈے کے حوالے سے گرلز کالج کینٹ میں سہ پہر تین بجے تقریب ہوگی۔ جس کی صدارت وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کریں گی ۔ جبکہ سیکرٹری تعلیم ،محکمہ تعلیم کے افسران اور تمام اساتذہ تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے ۔