کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے کہاہے کہ مرکزی کانگریس کیلئے تمام کونسلرز کاچناؤ پارٹی آئین /دستور کے مطابق کیاجائے گا ان خیالات کااظہارانہوں نے این پی ضلع کوئٹہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ، صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد دہوار، محمد خان سیلاچی، قیوم سجن شاہوانی سعیداحمد سمالانی ودیگر نے شرکت کی شرکاء نے رواںماہ ہونے والے مرکزی کونسل سیشن بمقام کوئٹہ کی تیاریوں پرتبادلہ خیال کیا اورکہاکہ تمام آنے والے مہمانوں کی شایان شان خاطر تواضع کی جائے گی اورانہیں مایوس نہیں کرینگے۔