کوئٹہ (پ ر) پشتونخوانیپ کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے، سینئر نائب صدر اللہ نورخان، نائب صدر عبدالقیوم ایڈوکیٹ، صوبائی سیکریٹری فقیر خوشحال کاسی، صوبائی ایگزیکٹیوز کےاکارن نے 7 اکتوبر 1983 کے شہداء جمہوریت کی 41 ویں اور 11 اکتوبر 1991 کے شہداء وطن کی 33 ویں برسی پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 7 اکتوبر سہ پہر3 بجے تختانی بائی پاس کوئٹہ میں جلسہ ہوگا جس سے پارٹی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ اور دیگر رہنما خطاب کرینگے کارکن اورعوام اپنی شرکت یقینی بنائیں۔