کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں آن لائن بزنس کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا،عوام کھانے پینے کی اشیا ،کپڑے ،ادویات و دیگر گھریلو سامان آن لائن منگوانے لگے،تاہم ای کامرس پالیسی نہ ہونے کی وجہ سےمختلف ایپس معیار کا خیال نہیں رکھتی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جہاں انٹرنیٹ موبائیل صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے وہیں صارفین جدید ٹیکنالوجی سے بھی بھرپور استفاد ہ کررہے ہیں مختلف ایپس پر اشیا خوردونوش، ادویات کی خریداری بھی آن لائن کی جارہی ہے اس سلسلے میں بات چیت کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ مختلف ایپس ہیں جہاں سے باآسانی گراسری، ادویات وغیر ہ دستیاب ہیں جو چند ہی منٹوں میں آپ کے گھر کی دہلیز پر پہنچ جاتی ہیں جبکہ تمام بڑے کپڑوں جوتوں کاسمیٹکس وغیرہ کے برانڈز بھی آن لائن موجود ہیں جسکی وجہ سے شاپنگ میں کسی حد تک کافی آسانی ہوگئی ہے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ اب پٹرول کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں بہتر یہی ہوتا ہے کہ اعلی برانڈز سے گھر بیٹھے شاپنگ کرلی جائے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہے کہ وہ جلد ای کامرس پالیسی متعارف کروادے تاکہ عوام کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی سے بچ سکیں ۔