کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)نواں کلی پہلااسٹاپ سے آخری اسٹاپ تک تجاوزات کی بھر مار ہے ریڑھی بانوں نے سڑک کے دونوں اطراف قبضہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی کا نظام بری طرح متاثر ہوتا ہے جبکہ لوگوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ہوکر رہ گیا ہے سب سے زیادہ گھمبیر صورتحال اسکولوں کی چھٹی کے اوقات میں ہوتی ہےدوسری جانب علاقے میں صفائی کی صورتحال بھی انتہائی خراب ہے ہر طرف کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور تجاوزات کا خاتمہ کیاجائے صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جائے اور علاقے میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے مزیداہلکار تعینات کیئے جائیں۔