پشاور(کرائم رپورٹر) پشاورکے علاقے کوہاٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیاجبکہ فائرنگ سے دوراہگیر زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق واقعہ کوہاٹ روڈ پر واقع بلال کالونی میں پیش آیا ہے جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے عنایت الرحمان نامی شخص پر فائرنگ کی ہے جس کی وجہ سے وہ متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 2راہ گیر عدنان اور لقمان زخمی ہو گئے ہیں پولیس نے مقتول کے نعش کو پوسٹمارٹم اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاہے پولیس نے جائے وقوعہ سے خالی خول و دیگر شواہد اکٹھی کرلی جبکہ حنیف کی مدعیت میں نامعلوم افرادکےخلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلووں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔