• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن ڈویژن کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) ایوی ایشن ڈویژن کی مجلس قائمہ کا اجلاس آج 8جولائی پیر کو گیارہ بجے دن کمیٹی روم نمبر 2واقع فرسٹ فلور پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہو گا۔ اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن کی ورکنگ پر جامع بریفنگ دی جائیگی۔ ایجنڈے کی نقول کمیٹی کے چیئرمین نوابزاہ افتخار احمد بابر سمیت 20ارکان عقیل ملک‘ راشد اکبر خان‘ رانا ارادت ظریف‘ عبدالغفار وٹو‘ اظہر خان لغاری‘ ڈاکٹر درشن‘ افتخار نذیر‘ نعمان اسلام شیخ‘ عبدالکریم ڈیجار‘ رامیش لعل‘ عبدالعلیم خان‘ منزہ حسن‘ کلیم رحمان‘ آصف خان‘ امتیاز چوہدری‘ احسان اللہ ورک‘ محمد سعد اللہ‘ عثمان علی اور وزیر ایوی ایشن ایکس آفیشل ممبر کے طور پر قومی اسمبلی کی بیس رکنی مجلس قائمہ برائے ایوی ایشن ڈویژن کے اجلاس میں شرکت کرینگے۔

ملک بھر سے سے مزید