دادو ( نامہ نگار جاوید ناریجو) دادو کی تحصیل جوہی میں 2 سالہ بچے کو ملزمان کی جانب سے گلاگھوٹ کر قتل کرنے کا معاملہ مقتول بچے ذرار لغاری کے والد کی درخواست پر دادو شہر کے غریب شاھ بخاری قبرستان میں بچے کے نعش کی قبر کشائی کی گئی سول جج جوہی عبدالسلام کلہوڑو کی نگرانی میں لمس یونیورسٹی حیدرآباد کی 4 رکنی کمیٹی کی میڈیکل بورڈ بچے کے نعش کی قبرکشائی کی میڈیکل بورڈ میں لمس یونیورسٹی جامشورو کے ڈاکٹر طاہر قریشی, فارنسک ایکسپرٹ ڈاکٹر عبدالصمند میمن , ایسوسیئٹ پروفیسر پیتہلاجی ڈاکٹر عبدالعزیز شیخ اور پولیس سرجن حیدر آباد ڈاکٹر وسیم خان شامل تھے میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز کی جانب سے بچے کے نعش کے سیمپل کراچی لیبارٹری بھیجے گئے ہیں معصوم بچے کے قتل کا مقدمہ انکے والد یونس کی مدعیت میں پٹ گل محمد تھانہ پر ایک خاتون سمیت 4 ملزمان پر درج ہے تحقیقاتی افسر کی جانب سے کیس میں 3 ملزمان کو آزاد کرنے اور ڈاکٹر کی جانب سے بچے کے قتل واقعے طبعی اموات قرار دینے بعد ورثا کی عدالت میں درخواست پر بچے کی قبرکشائی کی گئی ہے 2 ماہ قبل تحصیل جوہی کے گاؤں ابراہیم لغاری میں 2 سالہ بچے کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا۔