• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو باگو، پی ٹی آئی کے عہدیداروں کی گرفتاری

ٹنڈو باگو(سلیم میمن /نامہ نگار ) پی ٹی آئی کا احتجاج اور دھرنا اسلام آباد میں ہورہاہے تاہم ہفتے کی شام اچانک ٹنڈو باگو پولیس کی بھاری نفری نے ٹنڈوباگو شہر میں پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہفتے کی شام ٹنڈو باگو میں پولیس نے شہر سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما جیوت رام کہانی ،غلام قاسم خاصخیلی اور گل حسن پٹھان کو حراست میں لیکر ٹنڈو باگو تھانے پر بٹھادیا اس سلسلے میں ایس ایچ او ٹنڈو باگو رمیز آرائیں نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اوپر کے احکامات پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو حراست میں لیا ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید