اسلام آباد (نامہ نگار)وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا کہ اساتذہ قوم کے نوجوانوں کو مستقبل کیلئے تیار کر رہے ہیں، تمام اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں،افسوس ہے کہ آج جب ہمیں اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے تھا بعض عناصر سڑکوں پر انتشار پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے، شرپسند عناصر چاہتے ہیں کہ ایس سی او اجلاس متاثر ہو اور احتجاج کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلے۔ ہفتہ کو اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات میں عالمی ٹیچرز ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارسطو کا قول ہے’’ والدین اولاد کو دنیا میں لاتے ہیں لیکن استاد انہیں زندگی گزارنا سکھاتے ہیں‘‘اساتذہ کا مشن ناقابلِ فراموش ہے۔انہوں نےکہا کہ دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے،۔