• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریکٹر کمپنی کے سیلز ٹیکس معاملے کی سماعت 27 اگست کو ہوگی

اسلام آباد (تنویر ہاشمی، کامرس رپورٹر) ایف بی آر کے سپیشل جج کسٹم، ٹیکسیشن و انسداد سملگنگ کورٹ نے کاشتکاروں کے ساتھ اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث ایک ٹریکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی اور دیگر کے خلاف جاری سماعت میں آرڈر شیٹ جاری کردی ہے۔ مذکورہ کمپنی جانب سے جعلی و فلائنگ سیلز ٹیکس انوائسز پر مبینہ ٹیکس فراڈ کے معاملے پر اگلی سماعت 27 اگست 2024 کو ہوگی۔ کسٹم اینڈ ٹیکسیشن کورٹ کراچی نے ایف آئی آر کی کارروائی کے دوران سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کراچی کی جانب سے درخواست میں کمپنی کے سی ای او پر جعلی انوائسنگ کے الزامات ہیں۔ ٹریکڑ کمپنی پر کسانوں کے ساتھ اربوں روپے کے ٹیکس فراڈ کا الزام ہے، ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ (سائوتھ) ان لینڈ ریونیو کراچی نے کسٹم، ٹیکسیشن اور انسداد سمگلنگ کراچی کے سپیشل جج کو کو فائنل چالان جمع کرادیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹریکٹر کمپنی نے مبینہ طور پر سیلز ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کے لئے ٹیکس ڈیکلئریشن میں جعلی خریداریاں ظاہر کی ہیں جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔ سپیشل جج کسٹمز اینڈ ایکسائز ٹیکسیشن کراچی کی آرڈر شیٹ کے مطابق ایس پی پی کی درخواست پر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے، مفرور ملزمان کے خلاف این بی ڈبلیو کے حوالے سے تفتیشی افسر کی رپورٹ کے بیانات ریکارڈ کرنے اور ضمانت کی توثیق کے حوالے سے مقدمے کی سماعت 27 اگست 2024 تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق ٹریکٹر کمپنی پر 13ارب روپے سے زائد کے سیلز ٹیکس میں بے ضابطگیوں کے سنگین الزامات ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید