• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد حلقوں میں مبینہ دھاندلی، پی ٹی آئی امیدواروں کی پٹیشنز، سماعت آج

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تین حلقوں میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی امیدواروں کی پٹیشنز کی سماعت آج ہو گی۔ الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ اور آئی جی اسلام آباد باقاعدہ انتظامی و سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں۔ کمرہ عدالت نمبر 4 کی استعداد کو ملحوظ رکھتے ہوئے عدالت میں داخلہ انٹری پاسز سے مشروط ہو گا۔ درخواست گزاروں سمیت انکے 25 وکلا کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل آفس کی جانب سے صرف ایک ، ایک لا افسر کمرہ عدالت میں داخل ہو سکیں گے۔ سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے 30 صحافیوں کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ سرکلر میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام فریقین عدالتی کارروائی کیلئے اپنے منتخب افراد کی فہرست رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازمین و اہلکار اپنا محکمانہ کارڈ دکھا کر ہائیکورٹ میں داخل ہو سکیں گے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی امیدوار عامر مغل ، علی بخاری اور شعیب شاہین نے مبینہ دھاندلی کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کر رکھا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید